تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 23 October 2022

نوشہرو فیروز سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

سکھر: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعد تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد غفار ڈومکی کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ سکھر میں مقدمات درج ہیں، غفار ڈومکی دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے و دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔

گرفتار دہشت گرد نے اپنے دو ساتھیوں عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ دوران تفتیش اس نے آئی ای ڈی بنانے میں مہارت رکھنے کا بھی اعتراف کیا۔

دہشت گرد کے دونوں ساتھی عزیز اور مٹھا خان ڈومکی سینٹرل جیل خیرپور میں قید ہیں۔

تفتیش میں اس نے بتایا کہ بی ایل اے کمانڈر کے احکامات پر کارروائیوں کرتے تھے، دہشت گردی کی ٹریننگ صمد مری کیمپ میں حاصل کی۔

اس نے مزید بتایا کہ کیمپ میں جدید اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور ہیوی مشین گن چلانی کی ٹرینگ دی گئی، سندھ میں دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے کام میں بھی ملوث رہا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nKTOwrU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو