تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 23 October 2022

گندے پانی کے گہرے ٹینک میں گرنے والا بچہ کیسے بچا؟ دلخراش کہانی

ریاض : سعودی عرب کے ایک قصبے میں سیوریج ٹینک میں گرنے والے بچے کو نئی زندگی مل گئی، بچے کی بروقت جان بچانے میں مہم جو خالد العضیانی نے اہم کردار ادا کیا۔

اس حوالے سے مہم جو خالد العضیانی نے العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ جمعے خریمان الشغار گاؤں میں ایک مکان کے سیوریج ٹینک میں بچہ گرگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دو سالہ بچہ غیث اپنی والدہ کے ساتھ کچرا ڈالنےجا رہا تھا کہ کھیلنے کے دوران بچہ سیوریج ٹینک کے بوسیدہ ڈھکن کے قریب پہنچا ہی تھا کہ اسی وقت وہ سیوریج ٹینک میں گرگیا۔

خالد العضیانی نے بتایا کہ وہ دلخراش لمحہ میں کبھی بھول نہیں سکتا جب دو سالہ بچہ سیوریج ٹینک میں گرا اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔

مہم جو خالد العضیانی کے مطابق بچے کی والدہ نے لوگوں کو مدد کے لیے پکارا، بچہ گندے پانی کی سطح پر نظر آیا تو اسے بچانے اور سیوریج ٹینک سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بچے کا والد اور دیگر افراد بھی پہنچ گئے۔

العضیانی نے کہا کہ میرے پاس وقت بہت کم تھا اور مجھے فیصلہ کرنا تھا کہ اس وقت بچے کو کیسے بچانا ہے پھر میں نے گندے ٹینک میں کود کر اس کو باہر نکالا۔،

میں نے بچے کو سیوریج ٹینک سے نکالنے کا فیصلہ کیسے کیا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہےم جب سیوریج ٹینک سے بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ بے ہوش ہوچکا تھا۔

اس کے بھائی عبداللہ نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بچے کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ تین دن تک انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رہا۔

العضیانی نے بتایا کہ اس کی دو پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں سے زہریلا پانی نکال لیا تھا اب بچہ روبصحت ہے۔

خالد العضیانی نے کہا کہ میری کوشش سے ایک بچے کو نئی زندگی مل گئی، اس کی والدہ نے جو دعائیں دیں انہیں زندگی کا انمول سرمایہ سمجھتا ہوں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EyU4VFf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو