کینیا میں پولیس کی گولی سے شہید ہونے والے پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہید ارشد شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر دوپہر دو بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی اور وفاقی دارالحکومت میں سپردخاک کیا جائیگا۔
شہید کے گھر پر لوگوں کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے، ارشد شریف کے گھر کے باہر صبح سویرے ہی شہریوں نے اظہار محبت کے لیے پھولوں کی پتیاں بچھا دی ہیں۔
مرد وخواتین کی بڑی تعداد ان کی رہائشگاہ پہنچ کر شہید ارشد شریف کی دلیری اور بے باک صحافت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان دروازے پر گلدستے رکھ رہے ہیں۔
گزشتہ روز پمز اسپتال میں ارشد شریف کے پوسٹمارٹم کے بعد ان کی میت کو قائداعظم اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ کچھ دیر میں شہید کے گھر منتقل کی جائیگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bvY0Ip4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box