ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا۔
سونم باجوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں وہ فواد خان سے اپنی محبت کا اعتراف کر رہی ہیں۔
انٹرویو میں میزبان کے پوچھنے پر اداکارہ نے نام لیے بغیر اپنے پاکستانی کرش کے بارے میں بتایا۔ میزبان نے درخواست کی کہ نام بتائیں۔ انہوں نے کہا: ’بس ہے کوئی مگر میں نام نہیں لے سکتی۔‘
میزبان کے بار بار دریافت کرنے پر وہ نہ رہ سکیں اور فواد خان کا نام لے لیا۔ سونم باجوہ نے کہا: ’فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔‘
سونم باجوہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے شروع کیا۔
سونم باجوہ کو پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں کافی پسند ہیں۔ ایک بار انہوں نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احمد علی اکبر کی تعریف کی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gDIxLER
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box