اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ایبٹ آباد سے چونتیس کلومیٹر دور اور گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے نتیجے میں اسلام آباد، راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گرد نواح میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
The post اسلام آباد اور گرد و نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2408172/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box