تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 29 November 2022

پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، کئی مقامات پر موٹر ٹریفک کیلیے بند

پنجاب اور کے پی میں شدید دھند نے سفر دشوار کردیا ہے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلیے موٹر ویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند نے سفر دشوار کردیا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے دونوں صوبوں میں موٹر ویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے اس کے علاوہ ملتان موٹرے وے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ تک بند کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کرکے ٹریفک روک دی گئی ہے جب کہ موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے اسماعیلہ تک بند ہے۔

موٹر وے ایم 4 شور کوٹ سے عبدالحکیم تک بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں سے محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مردان سے پشاور آنے والے مسافر جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، دھند کم ہوتے ہی موٹر وے کو کھول دیا جائے گا۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے اسما لیہ تک دھند کےباعث بند ہے، دھند کے باعث عوام غیرضروری سفر سے حتی الامکان گریزکریں۔

موٹرے وے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، گاڑیوں کی رفتار کم اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سفر سے پہلے موٹر وے کی تازہ صورتحال کی معلومات اس کی ہیلپ لائن130 سے لی جاسکتی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WUSisl5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو