تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 November 2022

کمال خان نے کترینہ کیف کی ’فون بھوت‘ کو ناکام قرار دے دیا

ممبئی: بھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے اداکارہ کترینہ کیف کی آج ریلیز ہونے والی فلم ’فون بھوت‘ کو ناکام قرار دے دیا۔

کمال آر خان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’فون بھوت‘ کا پہلا شو صبح 10 بجے تھا اور پورے ملک میں سامعین نہ ہونے کی وجہ سے 90 فیصد شوز منسوخ کرنے پڑے، باقی کے 10 فیصد شوز میں دیکھنے والوں کی تعداد 5 فیصد ہے۔

فلمی ناقد نے کہا کہ گلوکار و اداکار ایمی ورک کی نئی فلم ریلیز ہونے کے باعث پنجاب کے کچھ سنیما گھروں میں ’فون بھوت‘ کے 1 سے 2 شوز ہو رہے ہیں۔

کترینہ کیف نے اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی فلم میں ڈراؤنا کردار ادا کیا۔ اداکارہ نے ’فون بھوت‘ میں بھوت کا کردار نبھایا۔ ان کے ساتھ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر بھی اس فلم حصہ تھے۔ شادی کے بعد کترینہ کیف کی یہ پہلی فلم ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/14BakEC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو