وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو معلوم تھا کہ حملہ ہونا ہے تو آپ نے معصوم لوگوں کی جانوں کو کیوں خطرے میں ڈالا؟
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر اور بیرونی سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے ادارے آج اپنا آئینی کردار ادا کررہے ہیں غیرآئینی مطالبات پورےے نہ کرنے پرعمران خان نے اداروں پرالزامات لگائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا جھوٹا بیانیہ آج ناکام ہوچکا ہے عمران خان ضمیروں کے سودے کرتا رہا اور الزام دوسرے پر لگاتا رہا عمران خان کہتے ہیں کہ معلوم تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوگا اگر آپ کو معلوم تھا کہ حملہ ہونا ہے تو آپ نے معصوم لوگوں کی جانوں کو کیوں خطرے میں ڈالا؟
ان کا کہنا تھا کہ معظم کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ جو 14لوگ زخمی ہوئے کیاان کا شوکت خانم میں علاج ہورہا ہے؟ عمران خان نے زخمی ہونیوالے اپنےکارکنوں کا ذکر تک نہیں کیا یہ بغیر ثبوت اورتحقیق کے قاتلانہ حملے کے الزامات لگارہا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Q31pjsy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box