تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 21 November 2022

سجل علی نے بھارت میں گھر بنانے کی خواہش ظاہر کردی؟

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھارت میں گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کردی؟۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سجل علی نے بھارت کو دنیا میں ایسی جگہ قرار دیا جہاں وہ اپنا گھر رکھ سکتی ہیں، انہوں نے یو اے ای میں گزشتہ روز فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سجل علی سے بھارت میں گھر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہندوستان میں کیوں نہیں ہوسکتا، دبئی اور بھارت میں بھی ہوسکتا ہے۔‘

سجل علی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیشہ سے یہ چاہتی تھی کہ مجھے کبھی موقع ملے تو میں اس ایک شخص کا شکریہ ضرور ادا کروں گی، جنہوں نےمجھ پر سب سے پہلے یقین رکھا اور مجھے پہلی بار مجھے بہت سارے لوگوں کے سامنے پَرفارم کرنے کا موقع فراہم کیا۔‘

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’وہ شخص جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا وہ ہمایوں سعید تھے۔‘

گزشتہ روز سجل علی کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے رنویر سنگھ اور گووندا سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ سجل علی نے 2017 میں بالی ووڈ فلم ’مام‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7SNLqP4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو