جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد162 تک جا پہنچی، عمارتیں گرنے سے سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکز جاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، اس کے کے جھٹکے جکارتا میں بھی محسوس کیے گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں گرنے سے ملبے میں بہت سے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
انڈونیشیا کےڈیزاسٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے ہلاک خیز زلزلے میں 162 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 350 افراد زخمی ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے، فروری 2022 میں 6.2 شدت کے زلزلے سے مغربی سماٹرا میں 25 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل جنوری 2021 میں بھی صوبے مغربی سولوویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے 6 ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DNCqRgI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box