لاہور : وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران قاتل کو پکڑنے کی کوشش میں شہید ہونے والے معظم گوندل کی والدہ اور بچوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے معظم کے یتیم بچوں کو پیار کیا دست شفقت پھیرتے ہوئے انہیں دعائیں بھی دیں۔
وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے دوران قاتل کو پکڑنے کی کوشش میں شہید ہونے والے معظم گوندل کی والدہ اور بچوں کی کپتان سے ہسپتال میں ملاقات @ImranKhanPTI نے بچوں کی کفالت کاذمہ لیا، بچوں کی پرورش و کفالت کے لیے ایک کروڑ روپےدئیے- پنجاب حکومت الگ سے50 لاکھ روپے شہید کی فیملی کو دے گی pic.twitter.com/ckUMELU5Ww
— PTI (@PTIofficial) November 5, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے معظم کے بچوں کی پرورش اور کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معظم کے اہل خانہ کیلیے ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق 50لاکھ روپے کیش تحریک انصاف کی جانب سے معطم کی والدہ کو دیئے گئے جبکہ باقی 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔
ملاقات کے موقع پر عمران خان نے جاں بحق معظم کے بچوں کی شرٹس پر آٹوگراف بھی دیئے۔
مزید پڑھیں : عمران خان کے کنٹینر پر حملے میں جاں بحق معظم گوندل کون تھا
یاد رہے کہ وزیرآباد کا رہائشی معظم گوندل ایک ماہ قبل ہی کویت سے واپس آیا تھا، اہل خانہ نے بتایا ہے کہ معظم گوندل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا تھا۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ معظم اپنےآبائی گاؤں سے دوستوں کےہمراہ لانگ مارچ میں شریک تھا، مقتول معظم کے تین بچے ہیں جولانگ مارچ میں والد کے ساتھ موجود تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I5hdYnm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box