اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے فل کورٹ کمیشن مخالفت کردی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے فل کورٹ کمیشن کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’کیوں ہم اپنی داڑھی دوسروں کے ہاتھوں میں دیتے ہیں ہم اپنے مسئلے خود کیوں حل نہیں کرتے۔‘
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص جان سے گیا مقدمہ درج نہ کرکے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کا سیاہ ترین دن ہے شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایسی پابندی لگائی تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VM4v7b8
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box