تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 November 2022

’ہم میں سب ٹھیک چل رہا ہے، اپنا حال سنائیں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد اور اداکارہ سنیتا مارشل نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے علیحدگی کی افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔

اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر، حسن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "ہم میں سب ٹھیک چل رہا ہے، آپ اپنا حال سنائیں؟

سنیتا مارشل کی اس پوسٹ پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

حسن احمد نے بھی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کے اچھے تبصروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جنہوں نے برے کمنٹس کیے ان کے بھی شکر گزار ہیں۔‘

واضح رہے کہ حسن احمد اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر ودیگر شامل تھے۔

سنیتا مارشل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، دیگر کاسٹ میں عمیر رانا، حدیقہ کیانی، عاشر وجاہت، عینا آصف، احمد عثمان، احمد عثمان ودیگر شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qbc0Wum
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو