معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کر دی۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک عالم دین کے لیے، جو علما اور لوگوں کا مقتدی بھی ہو، اسلامی اور شرعی تعلیمات کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نا مناسب ہے۔
مذہبی اسکالر نے لکھا کہ خاص طور پر عوامی اجتماعات میں اس کی رعایت رکھنی چاہیے۔
ایک عالم دین کے لیے(جو علماء اور لوگوں کا مقتدی بھی ہو ) اسلامی اور شرعی تعلیمات کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نا مناسب ہے، خاص طور پر عوامی اجتماعات میں اسکی رعایت رکھنی چاہیے۔
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 1, 2022
یاد رہے کہ طارق جمیل کا مذکورہ ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن کے خواتین سے متعلق بیان کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے چند روز قبل جلسے سے خطاب میں خواتین سے متعلق گفتگو کی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے نازیبا الفاظ کے استعمال پر فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dljVp2e
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box