واشنگٹن : امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کو 203 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کچھ حلقوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں کئی پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 8 نومبر کو وسط مدتی انتخابات (مڈٹرم الیکشن) میں ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی، ایوان نمائندگان میں ابھی ڈیموکریٹس کی 220اور ریپبلکنز کی 212 نشستیں ہیں۔
ایوان کے اقلیتی رہنما کیون میکارتھی نے ایوان نمائندگان میں کہا کہ واضح ہے کہ ہم ایوان میں اکثریت کے ساتھ ایک بار پھر واپس آرہے ہیں۔
امریکا کے وسط مدتی الیکشن کے ابتدائی نتائج میں ٹیکساس سے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان بھوجانی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔
اسی طرح ٹیکساس میں ہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلیمان لالانی کی جیت کا امکان روشن ہے،علی سجاد مسلسل تیسری بار بھی آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہوگئے۔
ادھر کیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر آصف محمود کے پہلے مسلمان سینیٹر کے طور پر کامیابی کے امکانات ہیں جبکہ علی سجاد آرٹیشیا شہر کے مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوگئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VzyZNGJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box