پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عوام کو 26 نومبر کو راوالپنڈی پہنچنے کی کال کے بعد مری روڈ پر پارٹی کے بینرز اور پوسٹرز لگا دیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے آخری مرحلے میں عوام کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے مری روڈ پر پارٹی کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کا استقبالیہ کیمپ ایک ماہ قبل ہی قائم کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لیڈر شپ کے قیام کے لیے اسپورٹس کمپلیکس بُک کرلیا گیا ہے جب کہ پنڈی پہنچنے والے کارکنوں اور عوام کے قیام وطعام کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسٹیج کی تیاری کے لیے جنگلے اور دیگر سامان بھی پارک میں پہنچا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب علامہ اقبال پارک اور اسپورٹس کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے لمبے عرصے کے نگراں سیٹ اپ کی پیشکش مسترد کردی
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے عوام کو 26 مئی کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی ہے جہاں وہ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 26 نومبر کو سرپرائز دیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lfrk9od
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box