دبئی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔
خلیجی اخبار کودیے گئےانٹرویو میں چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نےبذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست پرتوازن قائم رکھا۔
سپہ سالار نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا۔ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہےگی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کوفروغ ملے گا۔غیر سیاسی رہنے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ غیرسیاسی ہونے سے ریاستی ادارے اپنے امور سرانجام دینے میں مؤثر ثابت ہوں گے ۔ سیاسی معاملات میں مداخلت سے عوامی حمایت اور افواج کے درمیان وابستگی ختم ہو جاتی ہے۔
انٹرویو میں سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک فوج نے پاکستانی قوم کا بے مثال احترام اور اعتماد حاصل کیا۔ قومی سلامتی اور ترقی میں فوج کے تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلیجی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عرب ریاستوں کے ساتھ ہمارے بے لوث تعلقات ہیں۔ مشکل وقت میں عرب ممالک کی فراخدلانہ اور غیر مشروط حمایت کے مشکور ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ ممالک کے مفادات کے تحفظ کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفسادکا مقصد دہشت گردوں اور انتہا پسند گروپوں کا خاتمہ کرنا تھا۔ ہم نےدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ مشکل ترین وقت میں دنیا کی بہترین فوجی قوتوں میں سے ایک کی خدمت اور قیادت اعزاز ہے۔ 4 دہائیوں میں پاک فوج کو ایک مسلسل ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر دیکھا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نےمحدود وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ مستقبل میں پاک فوج کو مربوط اور ایک جدید فورس کے طور پر دیکھتا ہوں۔ کوئی بھی قوم صرف دفاعی قوت کی وجہ سے محفوظ نہیں ہوتی ۔ ہم نوجوانوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے، ہماری نوجوان نسل کل آبادی کا 60 فیصد ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی طرف سے اپنی طاقت اور حمایت حاصل کرتی ہیں۔ نوجوان نسل اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کے لیے وقف کریں۔ ایماندارای اور بے لوث محنت ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے۔ نوجوان خود کو تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رکھیں۔
The post فوج نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2407151/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box