تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 28 November 2022

اسلام آباد میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق جب کہ ایک لڑکی زخمی ہو گئی۔

پولیس نے مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج کرلیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت ثریا بی بی اور بیٹی کی شناخت عالیہ بی بی کےنام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والی لڑکی کا نام بھی ثریابی بی ہے۔ خاتون بیٹی کیساتھ سری نگرہائی وے کراس کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا۔

سری نگرہائی وے پر پولیس کی گاڑی سے پیش آنے والے حادثے پر کیپٹل پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 2 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس پر افسوس ہے۔

پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی اسلام آبادنےوقوعہ کی میرٹ تفتیش جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئےہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VXt2o61
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو