اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے متبادل آپریشنز پر غور شروع کردیا۔
صدر کی طرف سے وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کی صورت میں حکومت کا پلان بی سامنے آ گیا، جس کے مطابق حکومت سیکرٹری کابینہ سے رولز آف بزنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف کی تقرری کی سفارش کو فہرست سے نکال دے گی۔
ذرائع سیکریٹری کابینہ کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعظم آفس صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے لے گا، ایوان صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے کر وزیراعظم خود تقرریوں کی منظوری دے دیں گے،حکومت کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے رول 15- اےمیں ترمیم کی منظوری لے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے، وزیر خزانہ
ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری لئے بغیر بھی وزیراعظم رول 57 کے تحت رولز میں از خود نرمی کا اختیار رکھتے ہیں، کابینہ سے رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے یا وزیراعظم خود رولز میں نرمی کریں، اس کا فیصلہ صبح ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان
وزیراعظم سارا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھیں گے جس پر بحث کے بعد حکومت کابینہ فیصلہ کرے گی۔
The post صدر کیطرف سے اہم تعیناتیوں کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت کا متبادل پلان تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2405275/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box