اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد طریقہ سیاسی استحکام ہے، جس کیلئے فوری شفاف الیکشن ضروری ہیں۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے کوشش کی کہ اہم تعیناتی کے معاملے کو غیرمتنازع رکھا جائے کیونکہ یہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ آئین و قانون کے اندر ہی بات ہوگی باہر نہیں جائیں گے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ آئین نے مفرور شخص سے مشاورت سے روکا ہے اس لیے تحفظات کا اظہار کیا، شہباز شریف کے ساتھ ساتھ پوری کابینہ مفرور شخص کے پاس لندن گئی تھی، شہباز شریف صرف ان لوگوں کے ساتھ مشاورت کرسکتے ہیں جو قانون کے مطابق ہوں۔
مفرور مجرم سے اہم تعیناتی کی مشاورت پر اعتراض تھا
انہوں نے کہا کہ متنازع جگہ پر بیٹھ کر ایک مفرور مجرم سے اہم تعیناتی پر مشاورت شروع کی گئی، ہم نے اس قسم کی مشاورت پر اعتراض اٹھایا تھا، تنازع تو انہوں نے شروع کیا، عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ لگنے والوں کا نہیں لگانے والوں کا ایشو ہے۔
سائفر پر تحقیقات ہونی چاہیے
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں کچھ ایسی خامیاں ہیں جس کی وجہ سے تعلقات پر بھی اثر پڑتا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ سازش نہیں ہوئی تو سائفر پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت نے چیف جسٹس کو درخواست کی کہ تحقیقات کریں پھر بھی کچھ نہیں ہوا، پہلے کہا گیا کوئی سائفر نہیں آیا پھر مریم نواز وغیرہ نے بھی تنقید کی جس سے ثابت بھی ہوگیا کہ سائفر واقعی موجود ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lHPBmcU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box