تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 8 November 2022

اسٹیٹ بینک نے بیرونِ ملک ادائیگی کے لیے زرِمبادلہ کی حد کو بڑھا دیا

 اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے سفری مقاصد کیلئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بیرونِ ملک ادائیگی کے لیے زرِ مبادلہ کی حد کو بڑھا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک  آف پاکستان نے سفری مقاصد کے لیے غیر ملکی نقد کرنسی لے جانے کی موجودہ حد پر نظر ثانی کی ہے۔

نظر ثانی شدہ حد کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اب پاکستان سے پانچ ہزار امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی فی دورہ لے جا سکتے ہیں جبکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو فی دورہ  ڈھائی ہزار امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہوگی۔

بالغ اور نابالغ افراد کے لیے غیر ملکی کر نسی لے جانے کی سالانہ حد بالترتیب 30,000 امریکی ڈالر اور 15,000 امریکی ڈالر  ہوگی جبکہ افغانستان کا سفر کرنے والوں کے لیے غیر ملکی کرنسی  کی پرانی حد برقرار رہےگی۔

غیر ملکی کرنسی کی فی دورہ حدیں فوری طور پر نافذ ہوں گی جبکہ سالانہ حدیں یکم جنوری 2023 ء سے لاگو ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے  ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کا استعمال کارڈ ہولڈرز کی انفرادی خصوصیات کے مطابق اور ان کی صرف ذاتی ضروریات کے لیے ہو۔

کاروبار سے متعلق بیرونِ ملک کارڈز کے استعمال پر فارن ایکس چینج مینوئل کے تحت ڈجیٹل خدمات کے حصول کے خواہاں افراد مذکورہ فریم ورک میں درج متعلقہ مالی حدود میں رہتے ہوئے سہولت استعمال کرنے کے لیے کسی بینک کا تعین کرسکتے ہیں۔

The post اسٹیٹ بینک نے بیرونِ ملک ادائیگی کے لیے زرِمبادلہ کی حد کو بڑھا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2398249/6

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو