آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں 10 نومبر کو مدمقابل آئیں گی۔
ورلڈ کپ کے جہاں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں وہیں اس سے جڑی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اسی طرح کی ایک ویڈیو بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’رشبھ پنت جارہے ہیں تو انہیں کہا جارہا ہے کہ ’بھائی اروشی بلا رہی ہے۔’
وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت شائقین کے جملے سننے کے بعد انہیں غصے سے دیکھتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔
Jaake lele phir #Rishabpant #UrvashiRautela pic.twitter.com/PGGX1K5kIl
— Antareep Gohain (@antareep_s2002) November 7, 2022
کمنٹیٹر نے کہا کہ بی سی سی آئی براہ کرم شکایت کریں اور اگلی بار اس شخص پر اسٹیڈیم میں آنے پر پابندی لگادیں۔
انہوں نے شائقین کرکٹ سے گزارش کی کہ اگلا میچ دیکھنے جارہے ہیں تو براہ کرم آپ اس شخص کی زندگی جہنم بنادیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر ردعمل دیا جارہا ہے ایک صارف نے کہا کہ ’پنتھ کو اس کے خلاف شکایت کرنی چاہیے اور اس پر جرمانہ بھی عائد کرنا چاہیے۔
I want pant to file a defamation case against urvashi bhot tang kiya hai pant ko ussne full distract kiya hai
— Rohit (@rohit_0718) November 7, 2022
روہت نامی صارف نے لکھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ رشبھ پنت کو اروشی کے خلاف کیس کرنا چاہیے اداکارہ نے انہیں بہت تنگ کیا ہے۔
immature behaviour tbh
— ishant (@ishant45_) November 7, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ نئی دہلی میں شوٹنگ کے بعد آر پی ان سے ملنے آئے تھے لیکن میں اتنی تھکی ہوئی تھیں کہ سوگئی۔
اروشی کا کہنا تھا کہ جب میں نے اُٹھ کر دیکھا تو میرے موبائل فون پر سولہ سے سترہ مسڈ کالز موجود تھیں اور یہ دیکھ کر مجھے بہت برا بھی محسوس ہوا کہ کوئی مجھ سے ملنے کے لیے آیا اور وہ ان سے مل نہ سکیں۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ یہ آر پی کون ہے؟ تو انہوں نے یہ بتانے سے انکارکیا۔
‘میرا پیچھا چھوڑو بہن’، بھارتی کرکٹر کا اُروشی روٹیلا کو کرارا جواب
لیکن سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ جن کے بارے میں اروشی بات کر رہی ہیں وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت ہی ہیں۔
رشبھ پنت نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ’کتنا دلچسپ ہے کہ لوگ کس طرح صرف شہرت حاصل کرنے اور شہ سرخیاں بنانے کے لیے انٹرویو کے دوران جھوٹ بولتے ہیں؟‘
انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا ’میرا پیچھا چھوڑو بہن۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں اسٹارز کسی تنازع میں الجھے ہوں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rg5ik2D
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box