پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو گزشتہ روز کی گئی تقریر پر گرفتار کیا گیا اور ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے پر نیا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر کے بیٹے عثمان سواتی نے اپنے والد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں گھر سے گرفتار کیا ہے۔
گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ا پہلے ایف آئی اے والے مجھے بغیر وارنٹ لے گئے تھے۔ آج یہ مجسٹریٹ کا وارنٹ لے کر آئے ہیں جو درست طریقہ ہے۔ یہ طریقہ غلط ہے کہ پہلے گرفتار کریں پھر تشدد اور بے لباس کریں۔ میں تمام وکلا اور سینیٹرز سے کہتا ہوں کہ وہ گھروں سے نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاستدانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے کون ہیں؟ اعظم سواتی
واضح رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/y2zsM4f
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box