تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 November 2022

شمالی کوریا کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی قوت بنائیں گے، کم جونگ اُن

سئیول : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے ملک کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی قوت بنانا ہے، انہوں نے درجنوں فوجی افسروں کو ترقی دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بات انہوں نے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسانک-17 کی آزمائش میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز، فوجی حکام اور دیگر سے بات کرتے ہوئے کہی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے ملک کے سب سے بڑے میزائل سسٹم کی تیاری میں شامل فوجی افسروں کو ترقی دینے کااعلان کیا ہے۔

کم جونگ اُن نے فوجی افسروں کی دی جانے والی ترقی کے حکم نامے میں لکھا کہ ریاست اور عوام کے وقار اور ان کی خودمختاری کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے ایٹمی طاقت کا حصول ناگزیر ہے۔

North Korean leader Kim Jong Un and his daughter pose for a photo scientists, engineers and military officials.

انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں نے ایٹمی ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائل بنانے کی ٹیکنالوجی میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، ہواسانک-17 میزائل دنیا کا سب سے طاقتور اسٹریٹیجک ہتھیار’ہے جو شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بننے میں مدد دے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سائنسدان شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو غیرمعمولی طور پر تیز رفتاری سے بڑھاتے اور مضبوط کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے سائنس دانوں نے بھی بیلسٹک میزائلوں پر جوہری وار ہیڈز کو نصب کرنے کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/650IZqR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو