تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 2 December 2022

آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کیلیے گھر واپس جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق

راولا کوٹ: آزاد کشمیر میں درمن کے مقام پر بلدیاتی انتخابات کے لیے واپس گھر جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ ہجیرہ سے عباس پور جانے والوں کی کیری ڈبہ گاڑی کو درمن کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور گاڑی میں سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دو افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو سی ایم ایچ راولا کوٹ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں واپس اپنے آبائی علاقے عباس پور جارہے تھے۔

The post آزاد کشمیر: بلدیاتی انتخابات کیلیے گھر واپس جانے والوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2409723/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو