تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 1 December 2022

اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے فلائٹ نمبر کیو آر 0633 سے قطر جانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ خیبر کے رہائشی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب اے این ایف حکام نے پشاور سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مردان کے رہائشی شخص کو گرفتار کرلیا۔ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کی کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

ملتان میں کی گئی ایک کارروائی میں بہاولنگر کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کی کار سے 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post اسلام آباد سے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2409329/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو