گجرات میں سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک چنگچی رکشے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں رکشا سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقع گجرات سبزی منڈی کے قریب آج علی الصباح شدید دھند کے باعث پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر چنگچی رکشے پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
جاں بحق تمام افراد مزدور پیشہ تھے جو مزدوری کے لیے سبزی منڈی جا رہے تھے۔ ان کی شناخت فضل حسین، عبدالشکور، حاجی صدیق ودیگر ناموں سے ہوئی۔ ان میں سے تین بزرگ افراد ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔
لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kdmfxJM
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box