تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 December 2022

عمران اسماعیل سن لو: ایم کیو ایم میری ‘ریڈ لائن ‘ ہے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، بس اتنا کہوں گا کہ میرا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے اور یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ۤآر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے الزامات پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا، عمران اسماعیل اہم پوزیشن پر رہے، انہیں اس حساب سے بات کرنی چاہئے۔

گورنر سندھ نے واضح الفاظ میں کہا کہ میرا تعلق ایم کیو ایم پاکستا ہے یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

ایم کیو ایم میں دھڑے بندی سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم دھڑے ایک ہوں اس کا دارومدار خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی پرہے، ایم کیوایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی بھی چاہتے ہیں شہر کی رونقیں لوٹ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بانی متحدہ سمیت تمام دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہورہی ہے

گورنر سندھ نے کہا کہ میرے پاس مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار آئے تھے، دونوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی، میں نے دونوں سے درخواست کی کہ اب نفرتیں ختم ہونی چاہیئے، ناراضگیوں اور لڑائی جھگڑوں نے شہر کو ترقی سے دور کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نےہمیشہ کہا کہ سب واپس آئیں اور ایم کیوایم کو مضبوط کریں،مصطفیٰ کمال نے بھی کراچی کی بہتری کےلیے باتیں کیں، جو ادھر ادھر چلے گئے تو وہ بھی کراچی آجائیں گے،عنقریب آپ دیکھیں گے کہ کراچی کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔

کراچ کے حالات پر گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی معاشی صورتحال تباہ ہوچکی، اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے،بےروزگاری بڑھ گئی ہے، شہر میں نوجوانوں کو قتل کیا جارہاہے، یہاں کے باسی اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L6ltBxz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو