اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان حکام سے خواتین کی تعلیم پر پابندی سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغان طالبان کی جانب سے خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے پر کہا گیا ہے کہ ہم اس بات پر مضبوط یقین رکھتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہر مرد اور عورت کا تعلیم کے حصول کا وراثتی حق ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغان حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبات کی تعلیم کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
مزید پڑھیں : افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر پابندی لگادی
خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی تھی۔
وزارت تعلیم افغانستان نے کہا تھا کہ علما نے جامعات کے نصاب و ماحول کا جائزہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں طالبات کو موزوں ماحول فراہم کرنے تک ان کی حاضری معطل رہے گی، جلد ہی طالبات کے لیے مناسب ماحول فراہم کردیا جائے گا اور اس حوالے سے شہری پریشان نہ ہوں۔
The post بلاول بھٹو کا افغان حکام سے خواتین کو تعلیم کا حق دینے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2417766/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box