تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 22 December 2022

جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ آپریشن

اسلام آباد: جاسوسی کے آلات نصب کرنے کے خدشے کے پیش نظر اسپیشل برانچ کے افسران نے پاکستان تحریک انصاف کی زمان پارک رہائش گاہ میں سرچ آپریشن کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو زمان پارک گھر کی جاسوسی کا خدشہ تھا جس کے تحت اسپیشل برانچ کے افسران نے جدید آلات کی مدد سے گھر کو چیک کیا۔

جاسوسی کے آلات کا معلوم کرنے کے لیے اسپیشل برانچ کے خصوصی ماہرین کی ٹیم پہنچی جنہوں نے جدید آلات کی مدد سے عمران خان کے گھر کا ہر ایک حصہ چیک کیا اور مختلف حصوں کا خصوصی معائنہ بھی کیا۔ بعد ازاں اسپیشل برانچ کی ٹیم نے گھر کو کلیئر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان اور اُن کی اہلیہ کی اب تک متعدد آڈیو لیکس سامنے آچکی ہیں، جن کی پی ٹی آئی نے تردید نہیں کی البتہ اسے سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب عمران خان ان آڈیوز پر ردعمل دے چکے ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے گھر اور فون کو ٹیپ کیا گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جمعرات کو قوم سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ’چوروں کے ٹولے کو تسلیم کروانے کے لیے گندی آڈیوز اور ویڈیوز سامنے لائی جارہی ہیں‘۔

The post جاسوسی کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کی رہائش گاہ کا سرچ آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2418318/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو