تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 22 December 2022

بلاول بھٹو نے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کیلیے عوام سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کر دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کرپشن کی شکایات کے لیے آن لائن پورٹل کا لنک عوام کے لیے ٹوئٹ کر کے شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’کرپشن کے خاتمے کے لیے شکایات اینٹی کرپشن کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: سندھ سیڈ کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

خیال رہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور صوبے میں کرپشن سے متعلق کئی چھوٹے بڑے اسکینڈل سامنے آ چکے ہیں۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ میں ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں، جو بھی کرپشن کرے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ شخص کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف گھیرا تنگ کریں، سندھ میں کرپشن کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپٹ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9JGh5xp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو