اسلام آباد / نیو یارک: امریکا نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ اُن کی پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سیلاب زدگان کی حمایت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے، وزیردفاع
انہوں نے کہا کہ ’سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کی حمایت کرتے ہیں، آئندہ ماہ ایک نتیجہ خیز موسمیاتی کانفرنس کیلئے پرامید ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان؛ تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، اسلحہ و پولیس موبائل لے گئے
انٹونی بلنکن نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔
The post امریکا کا پاکستان میں ہونیوالے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2417411/10
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box