لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں قائم رہائش گاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک کے سامنے سیکنڈری اسکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹس کے دستے اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچی اور عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی سخت کی گئی۔ زمان پارک کے باہر واٹر کینین اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئی۔
ٹیچرز سخت سردی کے باوجود کئی گھنٹے تک زمان پارک کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے بعد انتظامیہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔ احتجاجی اساتذہ کے رہنما نے بتایا کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور حکومت نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کی جانب سے بھی زمان پارک دھرنا دیا گیا تھا، دھرنے کے شرکا کو دو روز میں ان کے مطالبات کے حق کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
The post زمان پارک: عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات پر ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2421705/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box