اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم کا 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا جس کا 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے جاری کیا ہے۔
عدالت عالیہ نے صدر مملکت کی جانب سے بل پر دستخط نہ کرنے کو بنیاد بناتے ہوئے فیصلہ دیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ بل صدر کو بھیج دیا گیا ہے، لیکن نہ وفاق اور نہ ہی الیکشن کمیشن ظاہر کر سکا کہ بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجوزہ قانون پر انحصار کیا۔ الیکشن کمیشن موجود قانون پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہونگے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آج اپیل دائر کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/idqbQOH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box