کراچی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹ سیٹ سے متعلق عوام کا ردعمل سخت ہوتا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر اپنا موقف دی چکی۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ملک میں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کی بازگشت پر کہا کہ اس معاملے پر مختلف اوقات میں گفتگو ہوتی رہی ہے، مگر دیکھا جاتا ہے کہ ٹیکنو کریٹ سیٹ پر عوام کیا رائے رکھتے ہیں؟
علی محمد خان نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا ماضی دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ عوام کا سخت ردعمل آتا ہے، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر مختلف شعبوں میں پولیٹکل ہیڈ ہی ٹیکنو کریٹس کی معاونت کرتے ہیں، اس سیٹ پر پی ٹی آئی اپنا موقف دے چکی ہے۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11ارکان کے استعفے منظور کیے، ہمیں معلوم ہے کہ اسپیکر نےکسی کی خواہش پر 11ارکان کے استعفے منظور کیے۔
پروگرام میں ایم کیو ایم کے ڈھروں کے دوبارہ ملنے کی خبروں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم نے ہندوستان اور را سے مدد کی اپیل کی تھی ، یہ سب آن ریکارڈ باتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم ممالک کے حکمرانوں کو امت کے لیے متحد ہونا ہوگا، عمران خان
پنجاب کی سیاسی صورت حال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کردینگے،وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،اب جبکہ عدالت نے گورنر کا نوٹی فکیشن کو ختم کردیاہے تو پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لینے کے پابند نہیں ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hbZlBpY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box