اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان پر حکمران اتحاد کی معاونت کا الزام عائد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی مدد کرنے کا الزام اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کے باعث لگایا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ معلوم تھا کہ الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے ہیں کیوں کہ حکومت کی خواہش تھی کسی طرح الیکشن سے بھاگا جائے۔
مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن کا مؤقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات مؤخر نہیں ہوں گے اور اب ملتوی کردئیے، اس اقدام سے الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کا مذاق اڑایا ہے۔
The post پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن پر پی ڈی ایم کی معاونت کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2420229/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box