تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 2 December 2022

سورج مکھی کا تیل سویا بین آئل سے بھی سستا

رواں ہفتے تیل سویا بین آئل کے مقابلے میں سورج مکھی کے تیل کی قیمت نو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس کی وجہ روس یوکرین جنگ کے بعد ہیدا ہونے والی صورتحال ہے۔

یہ بات کوکنگ آئل کی صنعت سے وابستہ عہدیداران نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث معروف برآمد کنندگان یوکرین اور روس تیل کی پیشکش کر رہے تھے تاکہ وہ اپنے ذخیرے کو کم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رعایتی پیشکش آنے والے دنوں میں بھارت اور یورپی ممالک کو سورج مکھی کے تیل کی خریداری میں اضافے اور سویا بین آئل کی خریداری کو کم کرنے پر مجبور کرسکتی ہے جس سے اس کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی سن فلاور آئل ایسوسی ایشن کے صدر سندیپ باجوریا نے کہا کہ سورج مکھی کے تیل کی فروخت بڑھ رہی ہے کیونکہ قیمتیں سویا بین آئل سے مسابقت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے آغاز میں سویا بین آئل پر سورج مکھی کے تیل کی چھوٹ تقریباً 100 ڈالر فی ٹن تک بڑھ گئی ہے، جو فروری 2022کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ پام آئل کے مقابلے میں سویا بین آئل کا پریمیم بھی ایک ماہ قبل تقریباً 500 ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 250ڈالر فی ٹن پر آ گیا ہے۔

فی الحال بھارت میں خام سورج مکھی کا تیل تقریبا 1ہزار300 ڈالر فی ٹن کے حساب سے دیا جارہا ہے، جس میں لاگت، انشورنس اور فریٹ شامل ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں خام سویا بین تیل کے لیے 1 ہزار 320 ڈالر ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Eg2YTlK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو