جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مداح نکلے اور ان کے یوم پیدائش پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایک دنیا مداح ہے۔ دوست ہوں یا دشمن، حلیف ہوں یا حریف سب قائداعظم کی بااصول زندگی، ان کے کردار کے گن گاتے اور قیام پاکستان کے لیے ان کی جدوجہد کے معترف رہے ہیں۔
پاکستان میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی قائداعظم محمد علی جناح کے زبردست مداح نکلے اور انہوں نے بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم بانی پاکستان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت
جرمن قونصل جنرل نے لکھا ہے کہ محمد علی جناح پاکستان کی عظیم قوم کے فادر آف نیشن تھے۔ امید ہے نوجوان نسل اپنے قائد کے نقش قدم پر چلے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tluEvBV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box