بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز تھے جب کہ پاک فوج کے اعلیٰ افسران، ڈی جی رینجرز، ٓئی جی سندھ ودیگر بھی شریک تھے۔
گارڈ کی تقریب میں پاکستان ملٹری کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
تقریب کےمہمان خصوصی میجر جنرل عمر عزیز نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔
مزار قائد پر آج گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ ودیگر بھی حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uvn3lEG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box