تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 12 December 2022

روبوٹ اب جینز کی پینٹیں بھی سلائی کریں گے

روبوٹ

دنیا بھر میں سائنس بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے کہا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں چوتھا صنعتی انقلاب سر اٹھانے والا ہے اور بہت جلد ایسی جدید مشینیں تیار کرلی جائیں گی جو انسان کا ہر کام کرسکیں گی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدان ایک ایسے روبوٹ کی تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں جو جینز کی پیںٹوں کی سلائی بھی کرسکے گا۔

جرمنی کی سیمینز سمیت دیگر کمپبنیوں کی معاونت سے ایسے روبوٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے، سان فرانسسکو میں سیمینز لیب میں پروجیکٹ کے سربراہ یوگن سولوجو کا کہنا ہے کہ کپڑے کی صنعت کی مالیت ٹریلین ڈالرز میں ہے لیکن اس کی مشینری خود کار طریقے سے کام نہیں کرتی۔

A Sewbo demonstration event is held in Detroit

دنیا میں روبوٹس کے استعمال نے اس وقت زور پکڑا جب کورونا کی وبا نے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا کیونکہ فیکٹریوں میں افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت شدید متاثر ہورہی تھی۔

 ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے بہت سے ماہرین روبوٹس استعمال کرنے سے متعلق ہچکچاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں اس کے استعمال سے بے روزگاری کی شرح میں بڑے اضافے کا قوی امکان ہے۔

ایسے وقت میں جب دنیا کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، روزگار کم ہونے کے اندیشے سے پوری دنیا فکر مند ہے کہ آپ کی جگہ کب کوئی مشین لے لے گی؟ اس سوال کا کوئی ٹھوس جواب فی الحال تو نہیں لیکن کئی محققین اس کا جواب تلاش کر رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/05yiVxk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو