تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 19 December 2022

فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی سے متعلق پیشگوئیاں درست نکلیں

کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ ’بہت جلد سرپرائز ملے گا۔‘ انہوں نے لکھا تھا کہ ’آپ سانپ اور کیڑوں سے بچیں ورنہ دھچکا لگے گا۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بار بار اعلان مت کریں توڑنی ہے تو اسمبلی توڑ دیں۔‘

فیصل واوڈا نے دو دسمبر کے ٹوئٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ ’سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب اسمبلی ٹوٹتی نظر آرہی ہے اور نہی ہی کے پی حکومت ٹوتتی نظر آرہی ہے۔‘

مزید پڑھیں: ’پرویز الٰہی ’پی ڈی ایم‘ کے ’وزیراعلیٰ‘ آسکتے ہیں، معاون خصوصی کا دعویٰ

انہوں نے لکھا تھا کہ ’پہلے بھی آپ سے کہا تھا کہ صوبائی حکومتیں نہیں ٹوٹ سکیں گی۔‘

فیصل واوڈا نے 7 دسمبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’خان صاحب آپ لاعلم ہیں کہ پنجاب کی صوبائی حکومت میں آج پی ٹی آئی کا ایک وزیر بنادیا گیا ہے، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ آپ کی لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سانپ اور کیڑوں نے آپ کو بند گلی میں پہنچادیا ہے۔‘

سابق وزیر نے 14 دسمبر کو لکھا تھا کہ ’پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتا چل جائے گا اور اگر گر بھی گئی تو نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔‘

انہوں نے 15 دسمبر کو کہا تھا کہ ’اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں؟ یہ سیاست ہے کوئی فلم نہیں۔ ریکارڈ کا حصہ بنالیں یہ اسٹریٹیجی بھی کلین بولڈ!۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/87rYQSX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو