خضدار: خضدار میں عمر فاروق چوک پر ہونے والے دو دھماکوں میں 13 افردزخمی ہوگئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے پہلے دستی بم پھینکا، جب لو گ وہاں جمع ہوئے تو دوسرا دھماکا ہوا، جس میں 13افراد زخمی ہوئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچنے کےبعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
خضدار اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے علاج کیلئے شہریوں سے خون کے عطیہ کی اپیل کی ہے،ہنگامی صورتحال کےباعث ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی تعدا د بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
The post خضدار میں دودھماکے، 13 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2416962/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box