
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی ناموں کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
سلمان خان کی آئندہ سال دو فلمیں بڑے پردے کی زینت بنیں گی جس میں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ (پرانا نام کبھی عید کبھی دیوالی) اور ’ٹائیگر تھری‘ شامل ہیں۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ٹائیگر تھری میں کترینا کیف، عمران ہاشمی، کُمد شرما، ابھینے راج سنگھ، وشال جیتوا ودیگر شامل ہیں جبکہ شاہ رخ کی بطور مہمان اداکار فلم میں شمولیت کا امکان ہے۔
’فلم کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ڈائریکٹر فرہاد سمجی ہیں جبکہ فلم میں پوجا ہیج، شہناز کور گل، سدھارتھ نگم، کریتی سینن، رام چرن اور جگاپتھی باہو اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ ان کا نام دبنگ خان سے بھائی جان کیسے ہوگیا۔
سلمان خان نے کہا کہ پہلے مجھے صرف چھوٹے بھائی سہیل خان بھائی جان کہہ کر پکارتے تھے یہ اس لیے تھا کہ میں ان سے عمر میں بڑا تھا۔
فوٹو گرافرز نے سہیل خان کو مجھے بھائی جان کہتے سن لیا اس طرح فلم انڈسٹری کے دیگر افراد بھی ’بھائی جان‘ کہنے لگے اور پھر یہ مشہور ہوگیا۔
فلم ’دبنگ‘ کی ریلیز کے بعد وہ دبنگ کے نام سے مشہور ہوئے اور مختلف مقامات ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جب وہ غصہ کرتے دکھائی دیے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P05sDyL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box