کراچی: فیفا عالمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا کے درمیان ہونے والا مقابلہ لیاری کے ہزاروں شائقین نے دیکھا۔
لیاری کے مولوی عثمان پارک میں ہزاروں افراد نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھا اور اپنی پسندیدہ ٹیم برازیل کو سپورٹ کیا۔ فیفا ورلڈکپ کے دوران لیاری کے شائقین کو دیکھتے ہوئے اس علاقے کو منی برازیل کا لقب بھی دیا گیا۔
ہزاروں متوالے اور چاہنے والے اپنی پسندیدہ برازیلی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر تے رہے اور اس کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2022 کا کوارٹر فائنل میچ دیکھنے کیلئے گورنر سندھ کی لیاری آمد
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی مقابلہ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے اور تماشائیوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا جبکہ یورپی ممالک کے سفارت کار بھی اس میچ سے لطف اندز ہونے والوں میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی
اہلیان لیاری نے اپنی فیورٹ ٹیم برازیل کی شکست قبول کر لی،کروشیا کے ہاتھوں پنلٹی شوٹ پر ناکامی کے بعد ٹیم کے مداحوں کا کہنا تھا کہ برازیل کی فٹبال ٹیم جیتے یا ہارے، ہمیں اس سے پیار ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے،امید ہے کہ برازیل اگلا عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہے گا۔
The post فیفا ورلڈکپ کوراٹر فائنل، لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے میچ دیکھا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2412919/16
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box