لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میلر گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا بتانا ہے کہ ملزم لڑکیوں سے دوستی کرکے ان کی غیراخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرتا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزم حمزہ طلعت کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے بہالپور میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے حکام کا بتانا تھا کہ ملزم خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔
یاد رہے کہ 23 نومبر کو ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر عالم کو جڑانوالہ سےگرفتار کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OG1ho3b
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box