اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ آپریٹر کی ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار سہیل کو دوست نے چاقو کے حملے میں زخمی کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف الیون میں پولیس ملازم کی شہری سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک نوجوان نے اہلکار کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے وقت اہلکار سہیل اپنے دوستوں کے ساتھ ایف الیون سیکٹر میں موجود تھے، اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا۔
بعد ازاں زخمی پولیس کانسٹیبل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سہیل کی ٹانگ کا اوپری حصہ چاقو کے وار سے زخمی ہوا، وفاقی پولیس کانسٹیبل سہیل کی اپنے دوست کے ساتھ تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر اُس کے دوست نے لوہے کی راڈ سے کولہے پر وار کیا۔ حکام کے مطابق ملزم مہنگی ترین گاڑی چھوڑ کر ساتھیوں کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سہیل نے دو لڑکوں کو دیکھ کر گالی دی اور انہیں اپنی طرف دیکھنے سے منع کیا، جس پر نوجوان مشتعل ہوا۔
The post وزیر داخلہ کے ساتھ آپریٹر کی ڈیوٹی کرنے والا پولیس اہلکار حملے میں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2417814/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box