ممبئی: بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کو ممبئی کی سڑک پر اشتہار کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ممبئی کی سڑک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے پہنچی جہاں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم ان کا یہ اقدام ٹریفک جام کا باعث بن گیا۔
وائرل ویڈیو میں انوشکا شرما کو پرانی کار میں ممبئی کے علاقے باندرہ سے متصل ایک روڈ پر سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے اشتہار کی تشہیر کی وجہ سے شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’پولیس ان کو کچھ نہیں کہتی فُل ٹریفک جام ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اب اسپورٹس برانڈز جلوس بھی نکالیں گے یہ کیا پاگل پن ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’پہلے ہی ممبئی میں کم ٹریفک جام ہوتا ہے جو یہ پروموشن کرنے پہنچ گئی ہیں۔‘
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر جھولن گھوسوامی پر بنائی جانے والی فلم ’چکداایکسپریس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZPgpNXz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box