تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 27 December 2022

تونیشا شرما کی خودکشی کے چند لمحے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی: بھارت کی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما کی شوٹنگ کے دوران خودکشی کے چند لمحے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی جس میں ساتھی اداکار شیزان خان بھی موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اسپتال کے باہر لگے کیمرے کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی سے تونیشا شرما کو مردہ حالت میں نکال کر اسپتال لایا جا رہا ہے۔

ساتھ اداکار شیزان خان نے تونیشا کو گود میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ایک لڑکی اور لڑکا بھی ہے جو سیٹ پر شوٹنگ کے دوران موجود تھے۔

اسپتال کے ڈاکٹر سریندر پال نے بتایا کہ تین لوگ اداکارہ کو مردہ حالت میں لائے اور بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اداکارہ نے خودکشی کرلی، تونیشا نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا اور جب ہم نے دروازہ توڑ کر اندر دیکھا تو چھت سے لاش جھول رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تونیشا شرما خودکشی کیس میں اہم انکشاف

شیزان خان کو پولیس نے تونیشا شرما کو مبینہ طور پر خودکشی پر اکسانے کے شک میں گرفتار کر رکھا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ تونیشا نے کچھ دن قبل بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن میں نے بچا لیا اور اداکارہ کی والدہ کو بتایا کہ ان کا خیال رکھیں۔

ادھر تونیشا شرما کے رشتے دار پون شرما نے میڈیا کو بتایا کہ تونیشا کو جب پتا چلا کہ شیزان کسی لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہے تو وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، شوٹنگ کے دوران تونیشا اور شیزان کی ملاقات میک اپ روم میں ہوئی لیکن پتا نہیں اس کے بعد وہاں کیا ہوا۔

پون شرما نے شیزان خان کی اس بات کو جھوٹ قرار دیا کہ تونیشا شرما نے کچھ روز قبل بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8pfiw4b
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو