تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 3 January 2023

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان 154 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگ کا آغاز کریگا

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز 154 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کرے گی امام الحق 74 اور سعود شکیل 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کی تیسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی نا مکمل اننگ کا آغاز 154 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کرے گی۔ قومی ٹیم کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی 295 رنز مزید درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو میں قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کا فلاپ شو برقرار رہا۔ 27 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر ہنری کو وکٹ دے بیٹھے۔ نئے آنے والے بلے باز شان مسعود بھی 20 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کی وکٹ اعجاز پٹیل نے حاصل کی۔

کپتان بابر اعظم بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 24 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 99 رنز تھا۔ اس موقع پر کریز پر امام الحق کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے اور دونوں نے مل کر بغیر کوئی وکٹ گنوائے ٹیم کا اسکور 154 تک پہنچا دیا۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان اب تک 55 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ ہوچکی ہے۔ امام الحق 74 اور سعود شکیل 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس اننگ کی خاص بات اوپنر کانوے کی سنچری کے ساتھ آخری وکٹ کی سنچری پارٹنر شپ شراکت تھی۔ پاکستانی بولر دوسرے روز 345 رنز پر مہمان ٹیم کے 9 کھلاڑی آؤٹ کرچکے تھے تاہم میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے بولر کی محنت پر پانی پھیر دیا اور دونوں نے مل کر 104 رنز جوڑے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے نے 122 رنز کی اننگ کھیلی، ٹام لیتھم 71، میٹ ہنری 68 ناٹ آؤٹ اور ٹام بلنڈن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ، آغا سلمان نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EbKl1nB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو