تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 3 January 2023

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر شپ کا حصول ری پبلکنز کیلیے درد سر بن گیا

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر شپ کا حصول ری پبلکنز کے لیے درد سر بن گیا اور پارٹی کے 20 ارکان کانگریس نے ری پبلکن امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن اراکین کانگریس میں اسپیکر شپ کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔ ری پبلکنز امیدوار کیون مک کارتھی اکثریت کے باوجود تیسری بار ووٹنگ میں ناکام رہے اور پارٹی کے 20 اراکین نے میکارتھی کے حق میں ووٹ نہیں دیا جس کے بعد امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر شپ کا حصول ری پبلکنز کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز اراکین کی تعداد 222 ہے جب کہ اسپیکر بننے کے لیے 218 ووٹ درکار تھے تاہم ری پبلکنز کے صرف 202 اراکین نے میکارتھی کو ووٹ دیا جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر کے انتخاب کیلیے کل چوتھی بار ووٹنگ ہوگی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن اسپیکر شپ کے معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

اس حوالے سے ری پبلکنز رہنما ساجد تارڑ نے اسے اندرونی اختلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جلد حل کرلیا جائے گا جب کہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ ری پبلکنز کے پاس لیڈرشپ نہیں ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CmfS6RK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو